Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:02:00
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Can Pakistan replicate their historic ODI cricket win against Australia in the T20 series? - ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد کیا پاکستانی ٹیم T20 میں بھی تاریخ رقم کر ے گی؟

    11/11/2024 Duración: 02min

    Pakistan thrashed Australia by eight wickets in Perth to claim their first one-day series win in the country in 22 years. Shaheen Shah Afridi took 3-32 and Naseem Shah 3-54, helping to bowl an under-strength Australia out for just 140 at Optus Stadium. - پاکستان نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔ تین میچوں کی سیرز کا آخری میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا گیا۔ اب شائیقین کرکٹ کی نظریں T20 سیریز پر لگی ہیں. اس سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔

  • کیا آپ کسی مائیگریشن ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہیں؟

    11/11/2024 Duración: 09min

    بھاری فیس کا مطالبہ ، غیر قانونی طور پر کاغذات بنوانے کا مشورہ یا امیگریشن سے براہ راست تعلق کا دعویٰ ، یہ وہ واضح علامات ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی مائیگریشن ایجنٹ آپ کو دھوکہ دے سکتا ہے، درجنوں تارکین وطن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مائیگریشن کنسلٹنسی حاصل کرنے کے دوران ہزاروں ڈالر کا نقصان کیا ہے جبکہ انہیں وعدہ کی گئی خدمات بھی فراہم نہیں کی گئیں

  • Pricing and profits under scrutiny at inquiry into Australia's major supermarkets - آسٹریلیا کی بڑی سپر مارکیٹس میں قیمتوں کے تعین پر جانچ پڑتال کا آغاز

    08/11/2024 Duración: 04min

    The first public hearing for the inquiry into Australia's major supermarkets is examining issues such as pricing dynamics and profit margins of the major retailers. The Australian Competition and Consumer Commission is leading the inquiry, with supermarket giants Woolworths and Coles expected to appear. The inquiry has heard from consumer advocates who raised concerns around pricing, food insecurity and a loss of trust in pricing. - آسٹریلیا کی بڑی سپر مارکیٹوں کی انکوائری کے لیے پہلی عوامی سماعت میں قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور بڑے خوردہ فروشوں کے منافع کے مارجن جیسے مسائل کا جائزہ لے رہا ہے۔ آسٹریلوی مسابقتی اور صارف کمیشن انکوائری کی قیادت کر رہا ہے، جس میں سپر مارکیٹ کمپنیاں وول ورتھز اور کولز کے پیش ہونے کی توقع ہے۔ انکوائری میں صارفین کے وکلاء کا موقف سنا گیا ہے جنہوں نے قیمتوں کے تعین، خوراک کے عدم تحفظ اور قیمتوں میں اعتماد کے خاتمے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

  • کیا آپ تھانے پر مارکیٹ پلیس کی اشیا کا لین دین کریں گے؟

    08/11/2024 Duración: 03min

    استعمال شدہ اشیا کی خرید و فروخت کی سائیٹ مارکیٹ پلیس آسٹریلیا میں بھی بے حد مقبول ہے۔ مگر اجنبیوں سے اشیا کے لین دین کے دوران فراڈ، موبائل فون کے چھینے جانے اور مارپیٹ کے وقعات کے بعد جانئے کہ وکٹورین پولیس کا میلبورن میں تھانوں کے قریب لین دین کے محفوظ مراکز کا تجربہ کیسے کام کر رہا ہے؟

  • ہفتہ رفتہ 08 نومبر 2024: ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی،عالمی رہناوں کی جانب سے مبارکباد

    08/11/2024 Duración: 06min

    مہنگائی میں کمی کے تناظر میں امریکہ میں شرح سود مزید کم کر دی گئی طلباٗ قرض میں کٹوتی کا منصوبہ پیش کرنے کے لئے حکومت پر دباو بڑھ رہا ہے اور پاکستان آج ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ میدان میں اترے گا

  • صدر ٹرمپ کا دورِ اقتدار آسٹریلیا کے لئے کیسا رہے گا؟

    07/11/2024 Duración: 09min

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسرا صدارتی دور پچھلے دور سے کتنا مختلف ہوگا؟عالمی امور کے ساتھ اور آسٹریلیا کے بارے میں ٹرمپ سے متعلق خدشات کیا ہیں اور ان کی وجوہات کیا ہیں؟ یونیورسٹی آف ویسٹرین آسٹریلیا کے سنٹر فار مسلم اسٹیٹس اینڈ سوسائیٹی کی ڈائیرکٹر پروفیسر ثمینہ یاسمین کا تبصرہ سنئے.

  • اتحاد بین المذاہب معاشرے میں ہم آہنگی کے لئے کلید

    07/11/2024 Duración: 04min

    بین المذاہب ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو آپس کی تفریق سمیت تسلیم کرنا معاشرے کے فروغ کا باعث ہے۔ رکن پارلیمان کتھلین میتھیوز- وارد کا کہنا ہے کہ ترجمانی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ لوگوں کے پس منظر سے واقف ہوں۔

  • Migrants aren't being hired in the jobs they're qualified for. It's costing Australia billions - SBS Examines: تارکین وطن قابلیت کے مطابق روزگار کے حصول میں ناکام، آسٹریلیا کو اربوں کا خسارہ ہو سکتا ہے

    07/11/2024 Duración: 05min

    Australia is facing a skills shortage. So why are migrants struggling to find work in line with their education and experience? - آسٹریلیا کو ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ تو تارکین وطن اپنی تعلیم اور تجربے کے مطابق کام تلاش کرنے کے لیے کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟

  • نیوز فلیش 07 نومبر 2024: آسٹریلیا 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے لئے تیار

    07/11/2024 Duración: 03min

    امریکی نائب صدر کیملہ ہیرس نے طاقت کے پر امن تبادلے پر زوردیا ہے،آسٹریلیا میں سپر مارکٹس کی قیمتوں پر پبلک ہیرنگز کا آغاز مزید خبروں کے لئے سنئیے اردو نیوز فلیش

  • چھٹیوں کے سیزن میں معمر اور ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے مسائل سے کیسے نمٹیں؟

    06/11/2024 Duración: 08min

    کرسمس کی چھٹیوں کے دوران نرسنگ ہومز میں مقیم بزرگوں اور گھروں پر رہنے والے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ عملے کی کمی اور فیملی کی چھٹیوں پر جانے کے مسائل سے کیسے نمٹنا جا سکتا ہے، اس موضوع پر ساؤتھ ایشین مسلم ایسوایشن آف آسٹریلیا (SAMAA) کے بانی و سربراہ ذاہد جمیل سے کی گئی بات چیت سنئے۔

  • اے ایس آئی او سربراہ کا انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے اندرونی کاروائی کا انکشاف

    06/11/2024 Duración: 05min

    آسٹریلیا کے انٹیلی جنس سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال ہونے والے نو دہشت گرد حملوں، رکاوٹوں یا واقعات میں سے کوئی بھی براہ راست مشرق وسطیٰ کے تنازعے سے متاثر نہیں ہے۔ اس سال کے اوائل میں آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو غیر مستحکم کرنے والے سیکیورٹی ماحول کے خدشات کی وجہ سے بڑھانے کے بعد، آسٹریلین سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ خدشات اب درست ثابت ہوئے ہیں۔

  • No quick fix for nuclear power - کیا آسٹریلیا جوہری توانائی کے لئے تیار ہے؟

    06/11/2024 Duración: 04min

    Federal public servants have told a parliamentary committee it would likely take at least a decade for Australia to have a nuclear industry in operation. The Coalition will take a nuclear policy to the next election, and the committee will hold public hearings in Canberra and near the proposed nuclear sites before reporting back by April. - وفاقی محکموں کے سرکاری ملازمین نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کو جوہری صنعت چلانے میں کم از کم ایک دہائی لگے گی۔ حزب اختلاف کا اتحاد اگلے انتخابات میں جوہری توانائی کی پالیسی کی وکالت کر رہا ہے۔ جبکہ پارلیمانی کمیٹی اپریل تک اپنی رپورٹ جاری کرنے سے پہلے کینبرا اور مجوزہ جوہری مقامات کے قریب عوامی رائے جمع کرے گی۔

  • نیوز فلیش 06 نومبر 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ ختم، گنتی جاری

    06/11/2024 Duración: 03min

    اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا اور کرکٹ میں، قیادت پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر کپتان بن گئے۔

  • پاکستان رپورٹ: پاکستان میں سروس چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بھی دگنی

    06/11/2024 Duración: 09min

    26 ویں آئینی ترمیم بعد سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس منظور الدین کو سات رکنی آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کی درخواست کی ہے۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام نے موجودہ قانون سازی پر حکومت کیخلاف مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود سیاسی رہنماوں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

  • نیوز فلیش 04 نومبر 2024: رچرڈ مارلس کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے قطع نظر امریکہ آسٹریلیا اتحاد مضبوط رہے گا

    05/11/2024 Duración: 02min

    فرسٹ نیشنز کے وکیلوں نے کوئنز لینڈ کے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ سچ بولنے کی تحقیقات کو بحال کریں اور آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہے کہ 2024 میں نو دہشت گرد حملے یا واقعات ہوئے ہیں۔

  • Country-led design in Australian cities: what is it and why does it matter? - آسٹریلین شہروں میں بنائے گئے انڈیجنس ثقافت کی پذیرائی کرتے طرزِ تعمیر کے نمونے کیوں اہم ہیں؟

    05/11/2024 Duración: 09min

    Country is the term at the heart of Australian Indigenous heritage and continuing practices. The environments we are part of, carry history spanning tens of thousands of years of First Nations presence, culture, language, and connection to all living beings. So, how should architects, government bodies and creative practitioners interact with Indigenous knowledge when designing our urban surroundings? - ملک ایک اصطلاح ہے جو آسٹریلوی انڈیجنس ورثے اور ان کے مسلسل چلتے آرہے طریقوں کا مرکز ہے۔ جس ماحول کا ہم حصہ ہیں، یہ ہزاروں سال پر محیط فرسٹ نیشنز کی موجودگی، ثقافت، زبان اور تمام جانداروں سے متعلق ہے۔ تو، ہمارے شہری ماحول کو ڈیزائن کرتے وقت معمار، حکومتی اداروں اور تخلیقی ماہرین کو انڈیجنس علم کے ساتھ کیسے تعامل کرنا چاہیے؟

  • Pakistan vs Australia, cricket fans are excited! - پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ،شائقین کرکٹ پُر جوش ہیں!

    04/11/2024 Duración: 06min

    Ahead of the first one-day match of the Pakistan vs Australia series at the Melbourne Cricket Ground, fans are hopeful of a good contest. Cricket fans say this is the best opportunity for the Pakistan team, which has been lagging in performance for a long time, to come into "form". - میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے قبل شائقین پُر امید ہیں کہ ایک اچھا مقابلہ نظر آئے گا۔ کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے کارکردگی میں پیچھے نظر آتی پاکستانی ٹیم کے لئے ’’فارم‘‘ میں آنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

  • نیوز فلیش 04 نومبر 2024: سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے کنٹاس چیئرمین کے لاؤنج کے استعمال پر مزید انکشافات

    04/11/2024 Duración: 02min

    مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ طلباء کے قرض کو 20 فیصد تک ختم کرنے کے منصوبہ اس سال عمل میں لایا جائے مقامی لوگوں نے حیاتیاتی تنوع کے مسائل پر مستقل آواز دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

  • SBS Examines: In Conversation with the Governor-General - SBS Examines: شہریت اور سماجی ہم آہنگی پر گورنر جنرل سے گفتگو

    04/11/2024 Duración: 05min

    Australia's Governor-General is hopeful about Australia's future, despite conflict and difficulty dominating headlines. - ملک میں تنازعات اور مشکلات کے حوالے سے شہ سرخیاں موجود ہونے کے باوجود ، گورنر جنرل آسٹریلیا کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔

  • میڈی کئیر کی لاکھوں ڈالر کی مراعات , دعوےداروں تک کیوں نہیں پہنچیں؟

    03/11/2024 Duración: 06min

    وفاقی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا میں نو لاکھ تیس ہزار میڈیکئیر ہولڈرس کی۔ لگ بھگ 241 ملین ڈالر کی مراعاتی رقم موجود ہے جس کے دعوےدار یہ رقم مکمل معلومات نہ ہونے کے باعث حاصل نہیں کرسکے۔مہاجرین اور پناہ گزینوں کی وکالت کرنے والے ادارے امید کر رہے ہیں کہ اس رقم کے جعلسازوں سے بچانے کے لیے اس کے بارے میں آگاہی پھیلائی جائے گی۔یاس رقم کے صارفین نے میڈیکیئر کو اپنے موجودہ بینک کی تفصیل فراہم نہیں کی۔قومی معذوری بیمہ اسکیم کے وزیر، بل شارٹن کا کہنا ہے کہ آپ کو ادائیگی کا عمل شروع کرنے میں صرف چند منٹ لگیں گے۔

página 3 de 25