Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:02:00
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • نیوز فلیش:25 اپریل 2024: آسٹریلیا بھر میں اینزک ڈے کی تقریبات، وزیر اعظم کی پی این جی میں ڈان سروس میں شرکت

    25/04/2024 Duración: 03min

    آرتھوڈوکس عیسائی بشپ کو چاقو مارنے کے الزام میں پانچ بچوں پر فرد جرم عائد.امریکہ میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں تیزی مزید خبروں کے لئے سنئے اردو خبریں

  • Understanding the profound connections First Nations have with the land - جانئے اولین اقوام کے لوگوں کا اپنی سرزمین سے رشتہ

    24/04/2024 Duración: 08min

    The land holds a profound spiritual significance for Aboriginal and Torres Strait Islander peoples, intricately intertwined with their identity, belonging, and way of life. - یہ سرزمین ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے لیے گہری روحانی اہمیت رکھتی ہے، جو ان کی شناخت، تعلق اور طرز زندگی کے ساتھ پیچیدہ طور پر جڑی ہوئی ہے۔

  • نیوز فلیش:24 اپریل 2024:غزہ میں جنگ کے 200 دن مکمل ، اسرائیل میں مظاہرہ

    24/04/2024 Duración: 05min

    وفاقی حکومت گھریلو تشدد کے قوانین میں نیو ساؤتھ ویلز کے جائزے کی حمایت کرتی ہے آسٹریلیا کی داخلہ جاسوسی ایجنسی کے سربراہ نے انکرپٹڈ میسجنگ تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے اسرائیل میں سیکڑوں افراد نے تل ابیب میں غزہ کی لڑائی کے 200 دن مکمل ہونے پر مارچ کیا۔ مزید خبریں سنئے نیوز فلیش میں

  • پاکستان رپورٹ: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاکستانی حکام سے مذاکرات

    24/04/2024 Duración: 09min

    پاکستان میں عام انتخابات کے بعد اپریل کے ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

  • سڈنی حملوں کے بعد آسٹریلیا میں سخت سوشل میڈیا قوانین کے اشارے

    23/04/2024 Duración: 05min

    سڈنی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اس بابت خوفناک اور جعلی ویڈیوز کی بھرمار کے تناظر میں آسٹریلوی حکومت نے غلط معلومات سے متعلق مسودہ قانون کو پھر سے ایجنڈہ میں شامل کر لیا ہے جسے گزشتہ برس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • نیوز فلیش:23 اپریل 2024: پی این جی سے روابط مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم کا دورہ

    23/04/2024 Duración: 02min

    وزیر اعظم کی جانب سے پی این جی میں ہلاک ہونے والے دوسری جنگ عظیم کے آسٹریلین فوجوں کو خراج تحسین ، گھروں کے بڑھتے کرائے اور مہنگائی نئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ذاتی گھر ایک خواب بنتا جا رہ ہے ۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • Overcrowded housing under scrutiny amid influenza outbreak - وباء کی طرح پھیلتے ہوے فلو نے ہاوسنگ کے مسئلہ کو پھر اجاگر کر دیا

    22/04/2024 Duración: 04min

    A flu outbreak in a Far North Queensland Indigenous community has put the issue of housing in the spotlight. The outbreak has also prompted a vaccination drive in the town of Yarrabah. - کوئنزلینڈ کے نواحی شمالی علاقے یاراباح کی مقامی انڈیجینس آبادی میں وباء کی طرح پھیلنے والے نزلہ زکام کے مرض نے یہاں ہاوسنگ کے مسئلے کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کر دیا ہے، جس کے بعد ویکسینیشن کی نئی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

  • Embracing cultural diversity with open arms: Eid celebrations in Port Pirie - پورٹ پیری (Port Pirie) میں عید کا جشن ، ملٹی کلچرل آسٹریلیا کی قوس و قزح

    22/04/2024 Duración: 10min

    The diverse community of Port Pirie, in collaboration with SBS, recently held a vibrant Eid program. The event saw active participation from people of many different cultures, making it a true celebration of multi-faith and multicultural Australia. - ملٹی کلچرل کمیونیٹی پورٹ پیری نے ایس بی ایس کے تعاون سے جنوبی آسٹریلیا کے ریجنل ٹاؤن پورٹ پیری (Port Pirie) میں عید کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا، اس عید پروگرام میں انڈیجینئیس اور مقامی افراد کے ساتھ مسلم، پاکستانی اور دیگر مذاہب ، ممالک اور کلچر کے افراد بھرپور طور پر شریک رہےجس کے باعث یہ عید پروگرام ملٹی کلچرل آسٹریلیا کا جشن بن گیا۔ پوڈ کاسٹ اور تصویری البم میں جانئے پورٹ پیری کے عید کے رنگ جس میں ایس بی ایس کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

  • نیوز فلیش:22اپریل: عالمی اقتصادی صورتحال کے اثرات, غزہ میں اجتماعی قبر دریافت اور آسٹریلین سائیکلسٹ کی فتح

    22/04/2024 Duración: 03min

    عالمی اقتصادی صورتحال کے اثرات آسٹریلیا پر، عوام کو سوشل میڈیا سڈنی حملے سے متعلق ویڈیوز بابت چوکنہ رہنے کی ہدایت، غزہ میں اجتماعی قبر دریافت اور آسٹریلین سائیکلسٹ کی پیرس اولمپکس سےقبل فتح

  • ہفتہ رفتہ:جمعہ 19 اپریل 2024:سڈنی چرچ حملے میں ملوث نوجوان کو آج بچعں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    19/04/2024 Duración: 04min

    امریکہ نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطینی درخواست کو ویٹو کر دیا... 2032 کے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے برسبین کی تیاری پر سوالیہ نشان لگ گیا. ہفتے بھر کی خبروں کا خلاصہ سنئے ہفتہ رفتہ میں

  • Dr. Sanaa Hafeez races to success in Tour de Brisbane, eyes World Cycling Championship in Denmark - حال ہی میں ڈاکٹر بننے والی ثنا حفیظ کا ٹور دی برسبین سے ورلڈ سائیکلنگ چمپئین شپ میں پہنچنے تک کا سفر

    19/04/2024 Duración: 11min

    Sanaa Hafeez, a recent graduate of University of Queensland with a Doctor of Medicine degree, crossed the finish line of the Tour de Brisbane 110km race on weekend in 6th position. Balancing her demanding job as a doctor, she dedicated herself to rigorous training for this event, achieving a remarkable completion time of 03 hours, 16 minutes, and 26 seconds. It's remarkable to note that she has earned qualification for the 2024 UCI Gran Fondo World Championships, slated to occur in Copenhagen, Denmark, this August. - حال ہی میں ڈاکٹر بننے ولی ثنا حفیظ کے لئے اتوار 14 اپریل کا دن اس لئے یادگار بن گیا کیونکہ اپنے کندھے کی سرجری کے باوجود انہوں نے ٹور دی بریسبن سائیکلنگ چمپئین شپ کے ٹاپ ۱۰ سائیکلیسٹ میں اپنی جگہ بنائی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سال ڈنمارک میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چمپئین شپ کے لئے بھی کوالیفائی کیا۔ بقیہ تفصیل جانئے تصویری البم کے ساتھ اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • Australia criticised over declining foreign aid investments - بیرون ملک امدادی سرمایہ کاری میں کمی پر آسٹریلیا تنقید کی زد میں

    18/04/2024 Duración: 08min

    There are calls for Australia to increase its spending on foreign aid as an investment in future stability and prosperity. Recent data shows a decade of declining or stagnant foreign aid investments by Australia is working against the nation's best interests. - آسٹریلیا سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مستقبل کے استحکام اور خوشحالی میں سرمایہ کاری کے طور پر غیر ملکی امداد پر اپنے اخراجات میں اضافہ کرے۔ حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے غیر ملکی امداد کی سرمایہ کاری میں کمی یا جمود کا ایک دہائی ملک کے بہترین مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے۔

  • نیوز فلیش:18 اپریل 2024: بونڈائی حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو مستقل رہائش دینے پر غور

    18/04/2024 Duración: 03min

    سڈنی کے چرچ حملہ میں زخمی ہونے والے بشپ نے اپنے حملہ آور کو سرعام معاف کر دیا ۔آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے بین الاقوامی سائبر کرائم آپریشن کے ایک حصے کے طور پر پانچ آسٹریلین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • How to maximise safety when using child car seats - بچوں کی کار سیٹ استعمال کے وقت حفاظت کیسے بڑھائی جائے

    17/04/2024 Duración: 09min

    All parents and carers want to ensure their children travel safely when in a car. In this episode, we explore some of the legal requirements and best practices for child car restraints to ensure that children have the maximum chance of survival in case of a crash. - تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب ان کے بچے گاڑی میں ہوں تو محفوظ طریقے سے سفر کریں۔ آسٹریلیا ایکسپلینڈ کی اس قسط میں، ہم بچوں کی کار میں حفاظت کے لیے کچھ قانونی تقاضوں اور بہترین طریقوں کا جائزہ لینے کوشش کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حادثے کی صورت میں بچوں کے بچنے کا زیادہ سے زیادہ امکان موجود ہے۔

  • نیوز فلیش:17 اپریل 2024:وفاقی حکومت امیگریشن سے متعلق عدالتی احکامات کے لئے تیار ہے

    17/04/2024 Duración: 04min

    ہائی کورٹ غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف قانونی چیلنج کی سماعت کر رہی ہے ,وفاقی اپوزیشن نے قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے فوری تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن کل کھولا جائے گا تاہم کوئی تجارت نہیں ہوگی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • آنتوں کا کینسر محض بڑی عمر کا مرض نہیں ۔ خبردار رہیں

    17/04/2024 Duración: 07min

    طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم عمر کے افراد میں بھی کی آنتوں کے کینسر کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس باعث بروقت تشخیص کی ضرورت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات اور ماہرین کی رائے سنیئے اس پوڈ کاسٹ میں

  • کار مسیحائی کے لئے درکار نہیں کچھ اور:دونوں ہاتھوں سے معذور دوسرے معذور افراد کیلیے مسیحا بننے والا ارشد علی

    17/04/2024 Duración: 10min

    اپنے ہاتھوں کو ایک حادثے میں کھو دینے والا دوسرے معذوروں کا سہارا بن گیا، یہ کہانی ہے ایک ایسے شخص کی جو خود تو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے لیکن دوسرے معذور افراد کی زندگیوں میں ان کا ہاتھ بٹا رہا ہے،

  • نیوز فلیش:16اپریل 2024 : سڈنی چرچ حملہ ، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی قوم سے متحد رہنے کی اپیل

    16/04/2024 Duración: 03min

    بونڈی میں ہونے والے سانحہ میں دو غیر ملکیوں کی ہلاکت پر کمیونٹیز سوگوار ،وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی آزاد ماحلیاتی ایجنسی کا قیام۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

  • ملئے کیٹ سے جو ڈھول کی تھاپ کو دل کی ڈھڑکن سے تعبیر دیتی ہیں

    16/04/2024 Duración: 03min

    کیٹ ایک آسٹریلین ڈرمر یا ڈھول نواز ہیں، انہوں نے فن بھارت میں سیکھا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان بھی چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈھول کی تھاپ انہیں ایک وسیع دنیا میں لے جاتی ہے جہاں وہ اپنے بنانے والے سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔

  • سڈنی حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت، سلامتی کونسل میں ایران, اسرائیل کے درمیان تلخ کلامی

    15/04/2024 Duración: 03min

    سڈنی چاقو حملے میں مارے جانے والے چھ افراد کی شناخت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، مائیگریسن ایکٹ میں ترمیم کے مجوزہ قانون پر تنقید اور پارلیمانی انکوائری میں سپر مارکیٹس کی جانب سے بلند قیمتوں کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی طرز کے قوانین کی تجویز

página 23 de 25